اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Boys Drowned in a Pond: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق - جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 13سالہ یشونت،14سالہ ایم شرت اور10سالہ نودیپ نہانے کے لئے مقامی تالاب میں گئے تھے تاہم یہ تینوں تالاب میں غرق ہوگئے۔ Minor Boys Drowned in a Pond

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق
تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق

By

Published : Apr 3, 2022, 10:27 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے تالاب میں تین نابالغ لڑکے غرق ہوگئے۔ Minor Boys Drowned in a Pond یہ واقعہ ضلع کے دھرماپوری منڈل میں پیش آیا۔ ان بچوں کا تعلق تُمانیلادیہات سے ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 13سالہ یشونت،14سالہ ایم شرت اور10سالہ نودیپ نہانے کے لئے مقامی تالاب میں گئے تھے تاہم یہ تینوں تالاب میں غرق ہوگئے۔ مقامی افراد نے سب سے پہلے یشونت کی لاش کو تالاب میں تیرتے ہوئے دیکھا۔کچھ دیر بعد دیگر بچوں کی لاشیں بھی تالاب میں نظر آئیں جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ (یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details