اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک - three died in road accident

تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

By

Published : Jan 23, 2020, 2:57 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

یہ حادثہ ضلع کے اٹکیال منڈل کے دیالاواگو کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ان کی کا رکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ٹہرے ہوئے ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔

حادثہ کے وقت کار میں چار افراد سوار تھے جن کا تعلق گدوال ٹاون سے ہے۔
یہ افراد گدوال ٹاون سے ایراولی کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار افراد میں سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details