حیدرآباد پولیس نے اتوار کے روز بم دھماکوں اور حملوں کے ذریعہ شہر میں دہشت اور تباہی پھیلانے کی سازش کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ حیدرآباد پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے تین شخص کو شہر کے ملک پیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت عبدالزاہد، محمد سمیع الدین اور معاذ حسن فاروق کے طور پر کی گئی ہے۔ تین افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ چار دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ Plotting Terrorist Attacks in Hyderabad
پولیس نے دعویٰ کیا گرفتار تینوں افراد شہر میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ عبدالزاہد اس سے قبل حیدرآباد میں دہشت گردی سے متعلق کئی مقدمات میں ملوث تھا، جس میں سنہ 2005 میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے ٹاسک فورس کے دفتر بیگم پیٹ پر خودکش حملہ بھی شامل تھا۔ وہ پاکستانی ISI-LET ہینڈلر کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔