اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کا ملین مارچ جذبہ حریت سے سرشار - Thousands swarm Hyderabad roads to participate in Million March against CAA

شاعر ڈاکٹر معین افروز نے حالیہ این آر سی کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ ملین مارچ کے کامیاب انعقاد پر تمام اراکین و حاضرین کو مبارکباد دی۔

Thousands swarm Hyderabad roads to participate in Million March against CAA
حیدرآباد کا ملین مارچ جذبہ حریت سے سرشار

By

Published : Jan 7, 2020, 11:06 PM IST

معین افروز نے اس مارچ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملین مارچ جذبہ حریت کی واضح علامت کے طور پر تمام بھارت میں ایک مثال قائم کر گیا ہے۔

انہوں نے تمام بھارتیوں کو ایک ہونے اور ظلم و بربریت کے خلاف آگے آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جے این یو میں ہوئے طلباء پر حملے کی پر زور مذمت کی۔

معین افروز نے چینئی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس مارچ کی کامیابی پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

شاعر و ادیب جعفر حسینی نے کہا کہ یہ ملین مارچ ظلم کے خلاف پہلا قدم ہے اور ہم اپنی آخری سانس تک وطنِ عزیز، آئینِ ہند کی حفاظت اور پاسداری کے لیے کوشاں رہیں گے۔

انھوں نے فیض کی نظم '' ہم دیکھیں گے '' کے چند اشعار پیش کرتے ہوئے تمام احتجاجیوں کی حمایت میں ہندوستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ ڈاکٹر معین افروز نے اپنی نظمیں '' انقلاب زندہ باد '' اور '' سونے والو جاگ اٹھو '' پیش کرتے ہوئے داد حاصل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details