اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون میں شادی خانوں پر پابندی سے ہزاروں افراد بیروزگار - شادی خانہ

حیدرآباد و سکندر آباد میں موجود تمام چھوٹے بڑے شادی خانوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد کام کیا کرتے تھے جن میں باورچی، صفائی عملہ اور ویٹر وغیرہ شامل ہیں-

شادی خانوں پر پابندی
شادی خانوں پر پابندی

By

Published : May 30, 2020, 1:28 PM IST

حیدرآباد و سکندرآبار کے شادی خانہ میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے تو 30 ہزار سے زائد ایسے نوجوان ہیں جو پھولوں سے اسٹیج سجانے کے کام سے جڑے ہیں ان کا کام بھی شادیوں سے ہی ہوتا ہے۔ اس طرح 30 ہزار الیکٹریشن ہیں جو شہر کے مختلف شادی خانوں میں خدمات انجام دیتے ہیں-

شادی خانوں پر پابندی، ویڈیو

شادی خانوں کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جب شادی خانوں میں تقاریب کی اجازت ہی نہیں ہے تو ایسی صورت میں ان 5 لاکھ ملازمین کا کیا ہوگا؟

شادی خانوں پر پابندی

شادی خانوں میں مختلف کام کرنے والوں کو باقاعدہ تنخواہ نہیں ملتی بلکہ جب شادی کی تقریب ہوتی ہے تب ہی انہیں کام ملتا ہے اور اسی سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے۔

شادی خانہ کے مالک عامر علی خان نے کہا کہ 'ہم لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شادی خانوں کے لیے وسیع منصوبہ بندی کرے اور سماجی فاصلوں کے ساتھ شادی کی تقریب کی اجازت دے اس شعبہ سے منسلک افراد کی روزی روٹی چل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details