اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے انتخابی نتائج ریاست اور ملک کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن: امیت شاہ - اسدالدین اویسی کے خوف

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے جس کے پیش نظر ریاست حکمراں پارٹی پر بی جے پی اور کانگریس مختلف الزامات عائد کررہے ہیں اور تینوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہیں۔ Assemlby election on 30th Nov in Telangana

amit shah
amit shah

By UNI (United News of India)

Published : Nov 21, 2023, 8:00 AM IST

Updated : Nov 21, 2023, 8:34 AM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابی نتائج ریاست اور ملک کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن ہوں گے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر جنگاوں میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ زعفرانی جماعت کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی کوششوں کے نتیجہ میں رضاکاروں سے حیدرآباد ریاست کو آزادی ملی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسدالدین اویسی کے خوف سے وزیراعلی تلنگانہ چندر شیکھر راو یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب سرکاری طور پر نہیں منارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر اس دن کو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس‘کانگریس اور مجلس خاندانی پارٹیاں ہیں جبکہ بی جے پی تلنگانہ عوام کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور میں ملک نے کافی ترقی کی ہے۔ مودی نے نئی پارلیمنٹ بنایا جو ملک کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر ریاست کو خاندانی پارٹیوں سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور میں تلنگانہ سے انصاف کیا گیا۔ ان کی قیادت میں ملک کی معاشی حالت بہتر بنی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پر عمل، مسلم ریزرویشن ختم کردیاجائے گا،امیت شاہ

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی بی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس انتہائی سرگرم ہیں۔ اور یہ تینوں پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہیں۔ کانگریس کو یقین ہے کہ وہ کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کامیابی حاصل کرلے گی۔ جبکہ حکمراں پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں آنے کا یقین ہے۔ بی آر ایس کا دعوی ہے کہ اس نے پچھلے دو میعاد کے دوران کئی عوامی فلاح وبہبود کے کام کیے ہیں۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Nov 21, 2023, 8:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details