حیدرآباد:حالیہ دنوں کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں میں کتوں کے حملہ کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے پوچم پلی میں ایک ماہ قبل ایک 13 سالہ لڑکی کو کتے نے کاٹا تھا۔ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ریاست کے کئی اضلاع، قصبوں اور دیہاتوں میں سڑکوں پر آوارہ کتوں کی تعداد میں حالیہ دنوں کے دوران کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ کتے رات کو موٹرسائیکلوں کا پیچھا کرتے ہیں اور گاڑی سواروں کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت