حکومت کے احکامات کے مطابق مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد ہے، حکومت کی درخواست پر علماء نے بھی مسلمانوں کو نماز پنجگانہ کے علاوہ نماز جمعہ کے متبادل کے طور پر گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کرنے کی تاکید کی۔
علماء دین کے مشورے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمان بھی حکومت کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے گھروں پر ہی نماز ادا کرنے کو ترجیج دے رہے ہیں۔