اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں 2014 سے پہلے کوئی ترقی نہیں ہوئی: وزیر توانائی - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

تلنگانہ کے وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو کئی نئی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمیں متعارف کرانے کا سہرا جاتا ہے جو کہ 2014 کے بعد ملک کے کسی دوسرے وزیراعلیٰ نے متعارف نہیں کی ہیں۔

power minister
وزیر توانائی

By

Published : Oct 3, 2021, 2:39 PM IST

Updated : Oct 3, 2021, 2:55 PM IST

تلنگانہ کے وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے عوام میں تقسیم کرتی ہے۔

انہوں نے ضلع سوریا پیٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں غریب خواتین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم کی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 سے پہلے کوئی ترقی نہیں ہوئی سوائے بھوک سے اموات اور خودکشی کے واقعات کے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو کئی نئی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمیں متعارف کرانے کا سہرا جاتا ہے جو 2014 کے بعد ملک کے کسی دوسرے وزیراعلیٰ نے متعارف نہیں کرایا۔

مزید پڑھیں:وزہر اعلی کے سی آر کی امیدوں پر پانی پھرا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بنکروں کی مدد کے لیے ریاست میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم کے پروگرام کی شروعات کی۔ یہ تلنگانہ کے ثقافتی تہوار ہے، اس لیے خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Oct 3, 2021, 2:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details