تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ریاست سے دھان کی خریداری کرے کیونکہ کسی بھی قسم کی مدد نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کے کسان کو مناسب دام ان کی پیداوار پر نہیں مل رہا ہے۔ Kavitha on Commodity Procurement Policy انہوں نے ریاست سے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ایک روزہ احتجاج کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 6ماہ سے مرکزی حکومت سے اس خصوص میں درخواست کی جاتی رہی ہے لیکن مرکز نے ریاست کے کسانوں کی ایک بات بھی نہیں سنی جس کی وجہ سے ان کی پارٹی کو مجبورا دہلی جانا پڑا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کچے چاول یا اُبلے چاول کی بات نہیں ہے بلکہ جس طرح مرکزی حکومت پنجاب سے مکمل دھان کی خریداری کرتی ہے اسی طرح تلنگانہ سے بھی مکمل دھان کی خریداری کو یقینی بنایاجائے۔ایک ملک کے لئے اجناس کی خریداری کی ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے۔
Kavitha on Farmers: 'ایک ملک کےلیےاجناس کی خریداری کی ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے'
کے کویتا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ریاست سے دھان کی خریداری کرے کیونکہ کسی بھی قسم کی مدد نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کے کسان کو مناسب دام ان کی پیداوار پر نہیں مل رہا ہے۔Kavitha on Commodity Procurement Policy
ایک ملک کےلیےاجناس کی خریداری کی ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے
یواین آئی