اردو

urdu

ETV Bharat / state

Incessant rains in Telangana: تلنگانہ کے عوام کو بارش سے راحت کا کوئی آثار نہیں - سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کا سلسلہ جاری

دریائے گوداوری میں پانی کی سطح میں 52.9 فٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد عہدیداروں نے بھداچلم میں تیسرے خطرہ کے نشان سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم ڈیوٹی آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ اسی دوران سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاؤ کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔ Incessant rains in Telangana

تلنگانہ کے شہریوں کےلیے بارش سے راحت کے کوئی آثار نہیں
تلنگانہ کے شہریوں کےلیے بارش سے راحت کے کوئی آثار نہیں

By

Published : Jul 13, 2022, 11:08 AM IST

تلنگانہ کے لوگوں کےلیے بارش سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے شمالی اضلاع جیسے نرمل، آصف آباد اور متصل علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔ سب سے زیادہ بارش 18.8 سینٹی میٹر کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کیری میری میں درج کی گئی جبکہ جنارم میں 15.9سینٹی میٹر اور آصف آباد میں 11.6سینٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ Incessant rains in Telangana

یہ بھی پڑھیں: Flood-Like Situation in Malegaon's Rivers: مسلسل بارش سے مالیگاؤں کی ندیوں میں سیلابی صورتحال

دریائے گوداوری میں پانی کی سطح میں 52.9 فیٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد عہدیداروں نے بھداچلم میں تیسرے خطرہ کے نشان سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم ڈیوٹی آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ اسی دوران سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔ اس پروجیکٹ میں 90,580کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 69,450 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 1091فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 1087فیٹ درج کی گئی ہے۔ ریاست میں معمول کی 9.3ملی میٹر بارش کے برخلاف 24.9ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details