محلہ شانتی نگرکے رہنے والے تلگو روزنامہ جنم ساکشی کے رپورٹربی شیکھرکے مکان سے سارقین نے دن دہاڑے قفل شکنی کے ذریعہ ایک لاکھ روپئے نقد رقم اور 11 تولہ وزنی طلائی زیورات چوری ہوگئے۔
دن دہاڑے چوری کی واردات - robbery
ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پورمیں دن دہاڑے چوری کی واردات پیش آئی۔
دن دہاڑے چوری کی واردات
سارقین سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے ڈی وی آربھی ساتھ لے گئے۔
ڈی ایس پی نرمل اوپیندرریڈی نے خانہ پور پہنچ کرمقام واردات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کے سرینواس سرکل انسپکٹر خانہ پور، جی پرساد سب انسپکٹر خانہ پور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جاریہ ماہ خانہ پور میں سرقہ کی متعدد وارداتیں پیش آچکی ہیں جس کی وجہہ سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔