اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft Incidents in Hayath Nagar: حیدرآباد کے مضافات حیات نگر میں چوری کی وارداتیں - چوروں کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید

شبہ کیاجارہا ہے کہ چڈی گینگ اس واردات میں ملوث ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ Theft Incidents in Hayath Nagar

حیدرآباد کے مضافات حیات نگر میں چوری کی وارداتیں
حیدرآباد کے مضافات حیات نگر میں چوری کی وارداتیں

By

Published : Jul 7, 2022, 12:55 PM IST

حیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر کے کنٹلور میں چار فلیٹز میں چوری کی وارداتیں پیش آئیں۔کل شب گل مہرکمیونٹی فلیٹز میں چوروں نے داخل ہوکر یہ وارداتیں انجام دیں۔ایک فلیٹز سے 8تولے کے طلائی زیورات اور زیورات کی چوری کی گئی۔دیگر فلیٹز سے مسروقہ مال کے بارے میں پولیس پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ Theft Incidents in Hayath Nagar

چوری کی واردات انجام دینے والے چوروں کی ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی میں آگئی۔متاثرین نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی اور پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حوالے کیا۔اس فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ چور چوری کی واردات کے لئے جارہے ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ کل شب تقریبا تین بجے یہ واردات انجام پائی۔ہائی سیکوریٹی والی اس گیٹیڈ کمیونٹی میں چوری کی واردات سے پولیس بھی حیرت زدہ ہے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ چڈی گینگ اس واردات میں ملوث ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔گزشتہ سال بھی اسی علاقہ میں چوری کی وارداتیں چڈی گینگ نے انجام دی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details