حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل شہر میں ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں واقع اے ٹی ایم میں چوری کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم سے ایک نوجوان نے چوری کرنے کی کوشش کی۔ اس نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا تاہم اسی دوران وہاں قریب میں موجود ریلوے پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ اس کی شناخت بہار کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔ بعد ازاں اسے ورنگل انتظار گنج پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
Theft Attempt in ATM ورنگل میں اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش، نوجوان گرفتار - ورنگل میں چوری کی کوشش کا معاملہ
ورنگل شہر میں پولیس نے ایک نوجوان کو اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ Bihar Youth Arrested in Warangal
واضح رہے کہ ملک میں کئی شہروں میں اے ٹی ایم میں چوری اور توڑ فوڑ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ راجستھان کے کرولی میں اے ٹی ایم کو پتھر سے توڑ کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ چوروں نے پتھروں سے اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کی۔ پتھر لگنے سے اے ٹی ایم کا ڈھکن اور پرنٹر کا ربن ٹوٹ گیا۔ اس دوران چوروں نے اے ٹی ایم میں نصب 2 سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ ڈالے اور ایک کیمرہ موڑ دیا۔ علاقے کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو حراست میں لے لیا۔ وہیں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بینکوں کے اے ٹی ایم میں نقد رقم جمع کرنے والے تین ملازمین نے کیش مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کمپنی کو پونے دو کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ کر دیا۔ ملازمین صرف اے ٹی ایم مشین میں کیش لوڈ کرتے وقت گڑبڑ کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Theft Case in Aurangabad اے ٹی ایم توڑ کر آٹھ لاکھ روپے کی چوری