اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیسری کووڈ لہر کے پیش نظر حکومت ایکشن پلان پیش کرے: تلنگانہ ہائی کورٹ - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا کی صورتحال پر آج سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکشن پلان داخل کرے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آرٹی پی سی آر مثبت رپورٹ بھی داخل کرے۔ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کیلئے منصوبہ اور طریقہ کار تک وائرس انتظار نہیں کرے گا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا ریمارک

تلنگانہ ہائی کورٹ
تلنگانہ ہائی کورٹ

By

Published : Sep 8, 2021, 2:30 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کی آج سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کی تیسری لہر پر ایکشن پلان داخل کرے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آرٹی پی سی آرمثبت رپورٹ بھی داخل کرے۔

عدالت نے سوال کیا کہ ماہرین کی کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں منعقد کیاگیا؟عدالت نے ریمارک کیا کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کیلئے منصوبہ اور طریقہ کار تک وائرس انتظار نہیں کرے گا۔اب تک بعض ریاستوں میں کورونا معاملات میں اضافہ ہوا ہے اوراس سے کئی افراد کی موت ہوئی ہے۔

عدالت نے تیسری لہر کو روکنے کیلئے اندرون ایک ہفتہ حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی اور اس کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر ڈائرکٹر محکمہ صحت،مرکز کے نوڈل آفیسرکو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی۔ساتھ ہی عدالت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ہدایات پر کیوں عمل نہیں کیاجارہا ہے،اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ سکریٹریٹ اور ایرم منزل کی انہدامی کاروائی پر روک

کورونا معاملات پر ہائی کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔بنچ نے کہا کہ قبل ازیں کے تجربہ کی بنیاد پر کورونا کے نقصانات کو کم کیاجائے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ تیزرفتاری کے ساتھ اقدامات کریں۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت اس ماہ کی 22تاریخ تک ملتوی کردی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details