اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت - makkah masjid

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد کے امام مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔

رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت
رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت

By

Published : Apr 26, 2020, 4:26 PM IST

مولانا موصوف نے کہا کہ 'رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی بڑی عظیم نعمت ہے اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمتوں کا، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے-

مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی، ویڈیو

مولانا محمد عثمان نے بتایا کہ 'روزہ وہ عظیم فریضہ ہے اور بروز قیامت روزہ دار کو جنت کا میوہ کھلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پسندیدہ ہے گویا روزہ دار اللہ تعالی کا محبوب ہو جاتا ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ 'رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینے میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے کوئی بھی لمحہ ضائع اور بیکار جانا نہیں دینا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مسلمان اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ کورونا وائرس نامی مہلک بیماری سے نجات دیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details