ایئر فون لگا کر ٹرین کی پٹریوں پر چلنے والے ایک شخص کو ٹرین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ آندھرا پردیش کے نیلور کے وجے محل ریلوے گیٹ کے قریب پیش آیا۔
ایئر فون لگا کر ٹرین کی پٹری پر چلنے والا شخص حادثہ کا شکار - آدمی ٹرین کی ٹکر سے زخمی
ریلوے کانسٹیبل پربھاکر کے مطابق پیشہ سے کارپنٹر شفیع اللہ ٹرین کی پٹریوں پر ایئرفون لگا کر سنتے ہوئے چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ چنئی کی سمت سے آنے والی مال بردار ٹرین کو نہیں دیکھ سکا اور حادثہ کا شکار ہوگیا۔
یہ شخص ایئر فون لگا کر موسیقی سن رہا تھا۔ ریلوے کانسٹیبل پربھاکر کے مطابق پیشہ سے کارپنٹر شفیع اللہ ٹرین کی پٹریوں پر ایئر فون لگا کر گانا سنتے ہوئے چل رہا تھا۔ اس نے چنئی کی سمت سے آنے والی مال بردار ٹرین کو نہیں دیکھا جس نے اس کو ٹکر مار دی۔
مقامی لوگوں نے اس کو روکنے آواز دی تاہم اس کے کانوں میں ایئر فون ہونے کی وجہ سے وہ ان کی آوازوں کو نہیں سن سکا۔ زخمی شخص کو مقامی افراد نے پرائیویٹ اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے ایک اور پرائیویٹ اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی۔