حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام پیشرو ہفتوں سے کہیں بہتر ہوگا۔اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق اروند کمار نے کہا کہ 2اکتوبرکو 5بجے شام تا 10بجے شب یہ پروگرام ہوگا۔اس میں بتکماں کھیلا جائے گا، ساتھ ہی معمول کے کھانے پینے کی اشیا کی دکانات، ہینڈلومس، ہینڈی کرافٹس اسٹالس، روشنیاں ہوں گی۔ Sunday Funday program in Hyderabad
Sunday Funday program in Hyderabad: حیدرآباد میں سنڈے فنڈے پروگرام پیشرو ہفتوں سے کہیں بہتر ہوگا - ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام
ٹینک بنڈ علاقہ میں ”سنڈے فن ڈے“پروگرام ہر اتوارکومنعقد کیاجاتا ہے۔ گذشتہ سال12ستمبرکو اس پروگرام کی شروعات کی گئی تھی Sunday Funday program in Hyderabad
اس موقع پر Hyderabad Metro Development Authority حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا)کی جانب سے پودوں کی مفت تقسیم کاکام بھی کیاجائے گا۔سٹی پولیس، اس علاقہ میں ٹریفک پابندیاں عائد کرے گی۔ ٹینک بنڈ علاقہ میں ”سنڈے فن ڈے“پروگرام ہر اتوارکومنعقد کیاجاتا ہے۔ گذشتہ سال12ستمبرکو اس سنڈے فن ڈے پروگرام کی شروعات کی گئی تھی۔وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کی خواہش پر ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے تفریحی پروگرام سنڈے فنڈے منعقد کیا جا رہا ہے اس پروگرام میں ہزاروں افراد بشمول سیاح شرکت کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔