ملک میں لاک ڈاون کی مدت مارچ تا ستمبر 2020 کے دوران نشیل کمیشن فارویمن نے گھریلو تشدد کے 13 ہزار کیسس درج کئے تھے تاہم اس مہم کا مقصد ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔
’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘ مہم کا 19 فروری سے آغاز - مضبوط خاندان مضبوط سماج
جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی جانب سے ملک گیر سطح پر ’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘ مہم کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔
’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘ مہم کا 19 فروری سے آغاز
مہم کی کنوینر سیدہ ساجدہ بیگم نے پریس کانفرنس سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مہم کے ذریعہ مسلم معاشرے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کرنا ہے۔ مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر خوداحتسابی پروگرامس منعقد کیا جائے اور خاندانوں کے سروے، کارنر میٹنگس، فیملی کونسلرس، دانشوران کے ساتھ پینل گفتگو، ماہرین کی جانب سے آن لائن رابطہ سیشن، خطبات جمعہ و دیگر اجتماعات منعقد ہوں گے۔