اردو

urdu

ETV Bharat / state

Newly Wedded Bride Commits Suicide نئی نویلی دلہن کی مشتبہ حالات میں خودکشی - حیدرآباد کے راجندر نگر میں خودکشی کا واقعہ

والدین اور رشتہ داروں نے پولیس سے شکایت کی کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر سرینواس نے قتل کیا اور اسے خودکشی کے طورپر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ Newly Wedded Bride Committed Suicide

Etv Bharatنوبیاہتا دلہن کی مشتبہ حالات میں خودکشی
Etv Bharatنوبیاہتا دلہن کی مشتبہ حالات میں خودکشی

By

Published : Sep 29, 2022, 7:52 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 10:43 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں نوبیاہتا دلہن نے مشتبہ حالات میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گدوال ضلع کے آلور علاقہ سے تعلق رکھنے والی رینماں (19) کی شادی چار ماہ قبل اسی ضلع کے سری نواس سے ہوئی تھی۔ سرینواس، راجندر نگر میں رہتا ہے اور آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ Newly Wedded Bride Committed Suicide

شادی کے بعد سے ہی شوہر اوربیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ رینما کے گھر والوں نے بتایا کہ دونوں میں چند دن پہلے لڑائی ہوئی تھی۔کل صبح سرینواس نے انہیں فون کرکے بتایا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے جس پر اس کے والدین اور رشتہ داروں نے پولیس سے شکایت کی کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر سرینواس نے قتل کیا اور اسے خودکشی کے طورپر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سرینواس کو گرفتار کر لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ Suicide Case in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: SDRF on Suicide Cases in Jammu and Kashmir: کورنا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد 127 افراد نے خودکشی کرلی: ایس ڈی آر ایف

Last Updated : Sep 29, 2022, 10:43 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details