اردو

urdu

ETV Bharat / state

Owaisi Suggests Parliament Building Name پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے

ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی نے تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی سکریٹریٹ عمارت کا نام بھی بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی اپیل کی۔ Owaisi on Telangana Government

پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے
پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے

By

Published : Sep 14, 2022, 3:37 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اپیل کی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جارہی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔ Owaisi Suggests Parliament Building Name

انہوں نے تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی سکریٹریٹ عمارت کا نام بھی بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی اپیل کی۔ Owaisi on Telangana Government اسد الدین اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ Owaisi on Modi Government

پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے بھی آج ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکز سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام دستور ہند کے بانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اویسی نے اس قرارداد کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا چونکہ پارلیمنٹ آئین کی بنیاد پر چلتی ہے اس لیے اس عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ 'ہم تلنگانہ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی اسمبلی کی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on 17 September سترہ ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details