اردو

urdu

By

Published : Jul 22, 2022, 7:10 AM IST

ETV Bharat / state

Telangana State Urdu Academy: تلنگانہ اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین نے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیرمین کی حیثیت سے ایم کے مجیب الدین نے جمعرات کے روز اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ Telangana Urdu Academy Chairman has Taken Charge

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین نے عہدے کا جائزہ حاصل کیا
تلنگانہ اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین نے عہدے کا جائزہ حاصل کیا

ایم کے مجیب الدین نے کہا کہ اردو اکیڈمی کی تمام اسکیمز کو بہت بہت جلد بحال کردیا جائے گا- اردو اکیڈمی اس سال اردو ایوارڈز، صحافیوں کے ایوارڈز، شاعروں کی مدد، اور دیگر جو اسکیمز رکے ہوئے ہے- ان سب کو بحال کردیا جائے گا۔ جو چیرمین نہ ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا تمام ملتوی کاموں کو اگلے 15 دن میں بحال کردیا جائے گا۔ اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ Telangana Urdu Academy Chairman has Taken Charge

اس موقع پر ریاستی وزراء محمود علی، وی پرشانت ریڈی، کوپلہ ایشور وزیر اعلیٰ کی دختر ایم ایل سی کویتا، فاروق حسین سریندر کے علاوہ چیرمین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان، چیرمین حج کمیٹی محمد سلیم، کاماریڈی بلدیہ کے کونسلر مرزا حفیظ بیگ اور دیگر موجود تھے-

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین نے عہدے کا جائزہ حاصل کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details