اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین سکندرآباد پہنچی

یہ پہلی آکسیجن ایکسپریس ہے جو تلنگانہ کے سکندرآباد پہنچی۔محفوظ،رکاوٹ سے پاک اور تیز تر ٹرانسپورٹیشن کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرینس کی انڈین ریلویز کی جانب سے شروعات کی گئی ہے جن کے ذریعہ اس مشکل گھڑی میں ملک کے مختلف حصوں کو آکسیجن پہنچانے کا کام کیاجارہا ہے۔

پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین سکندرآباد پہنچی
پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین سکندرآباد پہنچی

By

Published : May 2, 2021, 2:03 PM IST

پانچ ٹینکرز کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین جس نے اوڈیشہ کے انگول سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا،اتوار کوتلنگانہ پہنچی۔

پانچ خالی ٹینکرز سکندرآباد سے 28اپریل کو بھیجے گئے تھے۔لکویڈ آکسیجن کے ساتھ بھرے ہوئے یہ ٹینکرز اوڈیشہ سے سکندرآباد کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ان میں 124.26 ایم ٹی ٹن آکسیجن ہے۔

یہ پہلی آکسیجن ایکسپریس ہے جو تلنگانہ کے سکندرآباد پہنچی۔محفوظ،رکاوٹ سے پاک اور تیز تر ٹرانسپورٹیشن کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرینس کی انڈین ریلویز کی جانب سے شروعات کی گئی ہے جن کے ذریعہ اس مشکل گھڑی میں ملک کے مختلف حصوں کو آکسیجن پہنچانے کا کام کیاجارہا ہے۔

اس قدم کے تحت ریاستی حکومتوں کی درخواست پر یہ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ریاستوں کو آکسیجن کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے یہ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details