اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj Pilgrims from Telangana Left for the Holy Journey: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سفر مقدس کےلیے روانہ - عازمین حج سعودی ایرلائنس سے روانہ

سعودی ایرلائنس سے مقدس سفر کےلیےروانہ عازمین کے قافلہ میں 214 کا تعلق حیدرآباد، 16 کا ضلع میدک،44 کا ضلع نلگنڈہ،2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگری سے ہے۔ Hajj Pilgrims from Telangana Left for the Holy Journey

تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سفر مقدس کےلیے روانہ
تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سفر مقدس کےلیے روانہ

By

Published : Jun 20, 2022, 12:54 PM IST

تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے روانہ ہوا۔ مرکزی حج کمیٹی کے صدرنشین عبداللہ کٹی،وزیرداخلہ محمد محمود علی اور صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی۔377عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ہاوزسے شمس آباد ایئرپور ٹ کیلئے روانہ ہوا۔ Hajj Pilgrims from Telangana Left for the Holy Journey

یہ بھی پڑھیں: First Caravan of Hajj left Mumbai: ممبئی سے حج کا پہلا قافلہ روانہ

سعودی ایرلائنس سے مقدس سفر کیلئے روانہ عازمین کے قافلہ میں 214 کا تعلق حیدرآباد، 16 کا ضلع میدک،44 کا ضلع نلگنڈہ،2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگری سے ہے۔اس طرح دوسال کے وقفہ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز میں حج 2022 کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔اس موقع پر شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد اور دوسرے موجود تھے۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details