گدوال ضلع سے تعلق رکھنے والا شیو کمار معاش کی تلاش میں اپنے خاندان کے ساتھ ونپرتی گاوں منتقل ہوا تھا۔ وہ وہیں گاوں میں دکان چلا رہا تھا۔کل شب تقریبا 12 بجے وہ اپنے کمرے میں سو رہا تھا تبھی اس کے پڑوسیوں نے اس کی دکان سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا اور اس کو آگاہ کیا۔
آتشزدگی سے دکان خاکستر - grocery shop fire
ریاست تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں گروسری کی دکان میں آگ لگ گئی جس سے دکان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔
آگ لگنے سے دکان جل کر خاکستر
آگ کی واردات میں متعدد دکانیں خاکستر
شیو کمار نے گھر سے گیس سلینڈر کو فوری باہر نکال دیا جس کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔ شیو کمار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے اس کا پانچ لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:05 AM IST