اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramadan 2022: حیدرآباد میں رمضان کے دوران باہر کھانے کے رجحان میں اضافہ

اب شہر حیدرآباد میں رمضان میں رات کے غذائی اشیا کی خریداری کے رجحان میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔چارمینار کے علاقہ کو پیدل سواروں کے لئے محدود کردینے سے بھی عوام آسانی کے ساتھ رمضان میں ان غذائی اشیا کی خریداری میں لگے ہوئے ہیں۔

کھانوں کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان
کھانوں کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان

By

Published : Apr 28, 2022, 2:23 PM IST

ماہ رمضان کی مناسبت سے حیدرآباد کے پرانا شہر کے کئی علاقوں میں فوڈ زون بنائے گئے ہیں جو کافی مقبول ہورہے ہیں۔ زیادہ ترفوڈکورٹس چارمینار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں لگائے گئے ہیں جو اس سال رمضان میں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

اب شہر حیدرآباد میں رمضان میں رات کے غذائی اشیا کی خریداری کے رجحان میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔چارمینار کے علاقہ کو پیدل سواروں کے لئے محدود کردینے سے بھی عوام آسانی کے ساتھ رمضان میں ان غذائی اشیا کی خریداری میں لگے ہوئے ہیں۔

سڑک پر ہی دوسہ کی دکانات لگائی گئی ہیں۔اگرچہ کہ دوسہ حیدرآباد کی روایت نہیں تھا تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے جنوبی ہند کا یہ غذائی آئٹم حیدرآبادیوں کی غذاکی روایت میں تبدیل ہوگیا ہے اور رمضان میں رات کے اوقات میں اڈلی، دوسہ، وڑا، سامبر کا رجحان بھی تیزی سے فروغ پاتاجارہا ہے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد کے ان فوڈ کورٹس اور فوڈ زونس میں جہاں حیدرآباد ی پتھر کاگوشت، دہی بڑے،حلیم، لقمی، اڈلی، دوسہ اور دیگر اشیا فروخت ہورہی ہیں وہیں کباب، مرگ اور دیگر کھانے کی اشیا بھی فروخت کی جارہی ہیں۔یہ اشیا اب ذائقہ کے شوقین افرادپسند کر نے لگے ہیں۔

چارمینار کے اطراف شاپنگ کے بعد فوڈ کورٹس عوام کا ہجوم امڈ پڑرہاہے اور یہ کاروبار چل پڑا ہے۔ افطار کے بعد کئی اقسام کی لذیذ اسٹریٹ فوڈس ذائقہ کے شوقین افراد کا استقبال کر رہے ہیں۔ اس ماہ میں خریدوفروخت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی جانب عوام کا رجحان بڑھ گیا ہے۔حلیم‘ پتھر کا گوشت‘ مرگ‘ مختلف قسم کے کباب‘ اڈلی‘ دوسہ لوگ قطاروں میں ٹہر کر کھارہے ہیں۔پتھر کا گوشت‘ مرگ‘ اڈلی‘ دوشہ کی اس قدر مقبولیت ہوگئی ہے کہ ہوٹلوں‘ ٹفن سنٹرس‘ بنڈیوں اور اسٹالس کے سامنے ایک ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

ان غذاوں کو خریدنے والوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی خریداری نئی بات ہوگئی ہے اس میں ان کو مزہ آرہا ہے کیونکہ شاپنگ کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا سے بھی ہو لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ساتھ ہی عربین فوڈ‘ تندوری کباب،‘ مرگ ملائی پایا‘ بادامی کباب‘ مرگ ملائی کباب ریشمی کباب‘ ہریالی کباب کو لوگ زیادہ پسند کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Popularity of Hyderabadi Haleem: 'حیدرآبادی حلیم' مقبولیت کی بلندیوں پر

پرانا شہر کے حسینی علم میں مٹن مرگ‘ پتھر کا گوشت‘ مٹن کباب‘ چکن کباب‘ چکن اسٹکس کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے جو افطار سے سحر تک دستیاب رہتے ہیں۔سحر میں خصوصی ڈش روز مٹن اور مغلائی مٹن بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔ پتھر کا گوشت کو عوام میں مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ مختلف فوڈ کورٹس میں حلیم‘ بریانی‘‘ مختلف قسم کے کباب‘ آئس کریم‘ ہمہ اقسام کے میٹھے بھی عوام کے لئے دستیاب ہیں جو لوگوں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details