اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت - The death of a person from a heart attack in karimnagar

ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی تاہم کورونا وائرس کے شبہ میں لوگوں نے لاش کے قریب جانے سے گریز کیا۔

دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت
دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت

By

Published : Mar 25, 2020, 3:18 PM IST

یہ واقعہ ضلع کریم نگر کے کشمیر گڈہ علاقہ کے رعتیو بازار کے قریب پیش آیا۔ یہ شخص سبزی کے لیے رعیتو بازار آیا تھا تاہم دل کا دورہ پڑنے سے وہ سڑک پر گرپڑا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے اور اگر وہ اس کے پاس جائیں گے تو وہ بھی اس مرض سے متاثر ہوجائیں گے۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع سرکاری عہدیداروں کو دی جس کے بعد عہدیدار وہاں پہنچے اور لاش کو وہاں سے منتقل کیا۔

کریم نگر ٹاون میں حال ہی میں انڈونیشیا سے آئے مبلغین میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد کریم نگر میں مکمل چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور اس تعلق سے عوام میں کافی خوف پایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details