حیدرآباد: بالی ووڈ کی دنیا میں اداکار اجیت کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ پوری دنیا انہیں لائن کے نام سے جانتی ہے۔ فلمی دنیا میں آج بھی لوگ انہیں لائن کے نام سے جانتے ہیں۔ اجیت خان نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جس میں یادوں کی برات، زنجیر، کالی چرن، مغل اعظم، نیا دور اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے 70 برس کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سالا جنگ میوزیم میں مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر 'اجیت دی لائن' کتاب کا اجراء مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر امین الحسن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پرحیدرآباد ان ٹیکٹ کے کنوینر انورادھا ریڈی، اجیت کے فرزند شاہد علی خان اور دیگرموجود تھے۔ کتاب کے مصنف اقبال رضوی نے 15 سال میں اس کتاب کو تیار کیا ہے۔ یہ کتاب مشہور و معروف اداکار حامد خان عرف اجیت کی زندگی پر مبنی ہے۔ حامد خان عرف اجیت سنہ 1922ء میں شہر حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں پیدا ہوئے تھے۔