اس سلسلہ میں محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے میموجاری کیاگیا ہے جس میں ڈائرکٹراسکولی تعلیم کی جانب سے دی گئی تجویز کی بنیاد پر نویں اور دسویں جماعت کی کلاسس کیلئے تعلیمی کیلنڈر کو حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔
دسویں جماعت کے امتحانات 17مئی سے 26مئی تک ہوں گے۔27مئی تا13جون گرمائی تعطیلات ہوں گی۔اس مرتبہ گذشتہ کے 11پرچوں کے برخلاف صرف 6پرچے ہی دسویں جماعت کے امتحانات میں ہوں گے۔یکم فروری سے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسس کا آغاز ہوجائے گا۔89کام کے دن ہوں گے۔تعلیمی کیلنڈر کے مطابق فارمیٹیو اسسمنٹ اول 15مارچ تک مکمل کرناہوگا جبکہ فارمیٹیو اسسمنٹ دوم 15اپریل تک مکمل کرلینا ہوگا۔
سمیٹیو اسسمنٹ 7مئی تا13ہوں گے۔طلبہ کو پروجیکٹ ورک دیئے جائیں گے اور اساتذہ واولیائے طلبہ کی رہنمائی میں 30فیصد نصاب کی تکمیل گھروں میں کرلی جائے۔جملہ 204کام کے دنوں بشمول یکم ستمبر 2020 سے 30جنوری تک آن لائن کلاسس اور 89دن یکم فروری سے 26 مارچ تک آف لائن کلاسس کا شمار اس تعلیمی کیلنڈر میں کیاگیا ہے۔
اس کیلنڈر کے مطابق طلبہ کی حاضری لازمی ہے تاہم اس کے لئے والدین سے تحریری اجازت نامہ اسکولس کو لینا ہوگا۔ ایسے طلبہ جو گھروں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں کو ایسا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کیلنڈر میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ جو امتحان تحریر کرنے کا خواہشمند ہوں کو کم ازکم حاضری پر اصرار کئے بغیر امتحان میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہئے۔