اردو

urdu

By

Published : May 30, 2022, 6:05 PM IST

ETV Bharat / state

TRS and BJP Workers Arrested in Kamareddy: کاماریڈی میں کشیدگی، ٹی آرایس اور بی جے پی کارکن گرفتار

کاماریڈی بلدیہ میں بے قاعدگیوں، اراضیات پر غیرمجاز قبضوں پر بی جے پی اور ٹی آرایس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔ اس پر دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو چیلنج کیا۔ TRS and BJP Workers Arrested in Kamareddy

کاماریڈی میں بلدیہ کے دفتر کے قریب کشیدگی، ٹی آرایس اور بی جے پی کارکن گرفتار
کاماریڈی میں بلدیہ کے دفتر کے قریب کشیدگی، ٹی آرایس اور بی جے پی کارکن گرفتار

کاماریڈی:تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں بلدیہ کے دفتر کے قریب کشیدگی پھیل گئی کیونکہ عوامی دربار کے اہتمام کے لئے آنے والے حکمران جماعت ٹی آرایس اور بی جے پی کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، تاہم پولیس اسٹیشن کے قریب دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے دھرنا دیا۔

اس عوامی دربار کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بڑی تعداد بلدیہ کے دفتر کے قریب تعینات کردی گئی تھی۔پولیس نے اس پرجا دربار کی اجازت نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو روک دیا۔اسی دوران پولیس اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار اور دھکا مکی ہو گئی۔ بعد ازاں ان کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ TRS and BJP Workers Arrested in Kamareddy

یہ بھی پڑھیں: Bandi Sanjay on TRS Mafia: 'ٹی آر ایس مافیوں کے محفوظ ٹھکانے پولیس اسٹیشنز ہیں'

قبل ازیں کاماریڈی بلدیہ میں بے قاعدگیوں، اراضیات پر غیرمجاز قبضوں پر بی جے پی اور ٹی آرایس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔اس پر دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو چیلنج کیا۔ دونوں جماعتوں نے کہا کہ وہ پرجادربار میں ان مسائل پر بحث کے لئے تیار ہیں۔ اسی عوامی دربار میں بحث کے لئے دونوں جماعتوں کے کارکن بلدیہ کے دفتر کے قریب پہنچ رہے تھے کہ پولیس نے ان کو روک دیا۔ پولیس کے تقریبا 300ملازمین کو بلدیہ کے دفتر کے قریب تعینات کر دیا گیا۔


یواین آئی


For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details