تروپتی: آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں واقع گڈور آدی شنکرا کالج میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ کالج کے طلباء دو گروپس میں تقسیم ہوگئے جبکہ ان میں تصادم بھی ہوا۔ تصادم کے دوران باہر سے کچھ لوگ کالج کے احاطہ میں داخل ہوئے اور ایک گروپ کی حمایت کرتے ہوئے دوسرے گروپ کو نشانہ بنایا جن کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے۔ طلبا کے ایک گروپ نے انہیں پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کی تاہم اس واقعہ کے کچھ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ Tensions are high at Gudur Adi Shankara College
Tensions are high at Gudur Adi Shankara College: تروپتی کے گڈور آدی شنکرا کالج میں طلبا کے درمیان تصادم کا ویڈیو وائرل - تروپتی کے گڈور آدی شنکرا کالج میں طلبا کے درمیان تصادم
آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع واقع گڈور آدی شنکرا کالج میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ کالج کے طلباء دو گروپس میں تقسیم ہوگئے جب کہ ان میں تصادم بھی ہوا۔ Tensions are high at Gudur Adi Shankara College
تروپتی کے گڈور آدی شنکرا کالج میں طلبا کے درمیان تصادم کا ویڈیو وائرل
یہ بھی پڑھیں:
- CM KCR Will Not Receive PM: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ، وزیراعظم کی حیدرآباد آمد پر استقبال نہیں کریں گے
واضح رہے کہ آدی شنکرا کالج کے طلبہ کے درمیان اکثر تصادم ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی جھڑپوں سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔