اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے میڈی گڈہ بیریج کے قریب کشیدگی، پولیس نے کانگریس کارکنوں کو منتشر کیا - پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانگریس

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اپنا پورا دم کھم لگا رہی ہے۔ تاہم آج میڈی گڈہ بیریج کے قریب کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے ہزاروں کارکنان اور لیڈران کو منتشر کردیا۔ Telangana Election 2023 , Kaleshwaram Project

Rahul Gandhi inspected the Medigadda Barrage
Rahul Gandhi inspected the Medigadda Barrage

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 11:48 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڈی گڈ ہ بیریج کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔ ہزاروں کانگریس کارکن اور لیڈران، میڈی گڈا بیراج ڈیم کے ستونوں کا معائنہ کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ راہل گاندھی کی آمد کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں بیریج کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے جنہوں نے بیریج کی سمت دوڑنا شروع کردیا۔ اس موقع پر صورتحال کو قابو کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ کئی کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی پولیس سے بحث وتکرار بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے،کسی کو بیریج کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کی بھاری تعداد نے کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کو منتشر کردیا۔ پولیس کے رویہ پر کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے برہمی کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ کالیشورم پراجکٹ کا اہم میڈی گڈا (لکشمی) بیریج کا ستون 21 اکتوبر کی شام کو منہدم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یو پی اے کی حمایت کرنے پر ہم نے کتنی رقم لی ہے؟: اویسی کا راہل گاندھی سے سوال

کانگریس لیڈر راہل گاندھی تیسرے دن تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ اس ترتیب میں، جے شنکر کے بھوپالپلی ضلع کے دورے کے ایک حصے کے طور پر، راہل نے امبٹ پلی، مہادیو پور منڈل میں منعقد خواتین کی کانفرنس میں شرکت کی۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ کالیشورم پراجکٹ کے سی آر کے لیے اے ٹی ایم کی طرح بن گیا ہے، 'پالامورو ضلع میں اب بھی پالار پھوٹ رہے ہیں اور نقل مکانی نہیں رکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کو ایک موقع دیں۔' انہوں نے تلنگانہ کے عوام کے پیسے کا استحصال کرنے پر بی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں آئے گی تو وہ 500 روپے میں گیس سلنڈر دیں گے، کے سی آر کی چوری کی رقم خواتین کے کھاتوں میں ڈالی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details