اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اس علاقہ میں چوکس ہوگئی اور پولیس کی بھاری تعداد دیکھی گئی۔
حیدرآباد کے مادناپیٹ علاقہ میں ہلکی کشیدگی - Tension after suspicious bottle found near temple
ریاست تلنگانہ میں شہر حیدرآباد کے مادناپیٹ علاقہ میں ہفتہ کی صبح ہلکی کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ ایک بوتل جس میں مٹی کا تیل کے ساتھ ساتھ کپڑا ٹھونسا ہوا تھا، مندر کے احاطہ میں پایاگیا۔
حیدرآباد کے مادناپیٹ علاقہ میں ہلکی کشیدگی
یہ واقعہ علاقہ کی مادناپیٹ بویا بستی میں واقع ملاپوچماں مندر میں پیش آیا۔ ایک بوتل مندر کے شیڈ میں پائی گئی جبکہ دوسری بوتل مندر کے احاطہ میں پائی گئی۔
پجاری نے ان بوتلوں کو ہفتہ کی صبح دیکھا اور انتظامی کمیٹی کو چوکس کیا۔ اس کمیٹی نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے سینئر عہدیدار مندر پہنچ گئے اور جانچ شروع کردی۔