اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوداوری: کرائے دار نے مکان مالک کا قتل کر دیا - اردو نیوز آندھرا پردیش

ملزم اڈاپا چنناکونڈیا ایک سال سے ایک مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہا ہے۔ ملزم دو ماہ سے کرایہ ادا نہیں کررہا تھا۔ مکان مالک ونگا پرساد اور ملزم اڈاپا چنناکونڈیا کے درمیان کرایہ پر تنازع کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

کرائےدار نےمکان مالک کا قتل کردیا
کرائےدار نےمکان مالک کا قتل کردیا

By

Published : Mar 2, 2021, 2:10 PM IST

آندھراپردیش کے مغربی گوداوری میں واقع پالاکولو میں ایک کرایہ دار نے مالک کو قتل کردیا اور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قتل کی واردات کرایے کے واجبات میں تکرار کا نتیجہ ہے۔

اڈاپا چنناکونڈیا ، ایک سال سے ایک مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہا ہے، جس کا مالک ونگا پرساد ہے۔ چنناکونڈیا دو ماہ سے کرایہ ادا نہیں کررہا تھا۔

کرائےدار نےمکان مالک کا قتل کردیا

مالک مکان ونگاپرساد نے چننکونڈیا سے کرایے کے بارے میں بار بار مطالبہ کیا۔ اس معاملے میں پیر کی شب دونوں کے مابین جھگڑا ہوا۔ اس دوران، چننکونڈیاہ نے ونگاپرساد کے سر پر پتھر مار دیا جس سے شدید زخمی ہوگیا۔ سر سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے مالک مکان برسرموقع ہلاک ہوگیا۔

بعدازیں ملزم چننکونڈیا نے خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔ اس واقعہ پر پولیس نے کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details