حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے مادھوری ریڈی پلی، راجہ نگر میں حیدرآباد۔ بنگالورو شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب 7 گاڑیوں کا ایک دوسرے سے تصادم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور جس نے مرمت کئے جانے والے پُل پر انتباہی بورڈ کو نہیں دیکھا، اچانک بریک لگا دیا جس کے سبب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ساتھ ساتھ وین اور دیگر جملہ سات گاڑیاں بھی اس وین سے متصادم ہوگئیں۔ Road Accident on Hyderabad Bangalore Highway
ذرائع کے مطابق دس افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ تیزرفتاری حادثہ کا سبب ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔