اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrababu Naidu Focus on Telngana: 'تلنگانہ میں تیلگودیشم دوبارہ مستحکم ہوگی' - Chandrababu Naidu Focus on Telangana

چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر گاؤں میں آج بھی تلگو دیشم کا کیڈر اور حامی موجود ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے تیلگو دیشم کام کر رہی ہے۔ Chandrababu Naidu Focus on Telngana

تلنگانہ میں تیلگودیشم دوبارہ مستحکم ہوگی
تلنگانہ میں تیلگودیشم دوبارہ مستحکم ہوگی

By

Published : Jul 30, 2022, 12:32 PM IST

Updated : Jul 30, 2022, 1:25 PM IST

صدر تیلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ میں تیلگو دیشم پارٹی دوبارہ مستحکم ہوگی۔ چندرا بابو نائیڈو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ان دنوں تلنگانہ میں ہیں۔ انہوں نے بھدرا چلم ضلع کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھدرا چلم کی مندر میں خصوصی پوجا کی اور مقامی قائدین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ Chandrababu Naidu Focus on Telngana

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر گاؤں میں آج بھی تلگو دیشم کا کیڈر اور حامی موجود ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے تیلگو دیشم کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کئی اضلاع میں تیلگو دیشم پارٹی بہتر مظاہرہ کرے گی۔

آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کا دو روزہ مہاناڈو شروع

چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ متحدہ کھمم ضلع تیلگو دیشم کا گڑھ ہے۔ وہ ریاست بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کو سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کرنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے تحفظ میں ناکامی کے سبب کئی مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔ تیلگو دیشم کے مقامی رہنماوں نے چندرا بابو نائیڈو سے خواہش کی کہ ستمبر میں کھمم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں۔

Last Updated : Jul 30, 2022, 1:25 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details