اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشہور اداکار جیا پرکاش ریڈی چل بسے - تیلگو اداکار فوت

سنہ 2000 میں جیاپرکاش ریڈی نے بہترین ویلن کا نندی ایوراڈ جیتا تھا۔

مشہور اداکار جیا پرکاش ریڈی چل بسے
مشہور اداکار جیا پرکاش ریڈی چل بسے

By

Published : Sep 8, 2020, 3:41 PM IST

سینئر اداکار جیا پرکاش ریڈی منگل کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ گنٹور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے باتھ روم میں گرگئے۔ اس کا انکشاف ان کے اہل خانہ نے کیا۔

اداکار جیا پرکاش ریڈی (73) ، جنہوں نے رائلسیما بولی میں ولن اور مزاح نگار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی۔وہ لاک ڈاؤن کے بعد سے گھر میں رہ رہے تھے۔کنبہ کے افراد نے بتایا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ باتھ روم میں گرگئے۔ اور انتقال کرگئے۔

جیا پرکاش ریڈی 8 مئی 1946 کو کرنول ڈسٹرکٹ ، الیگڈا منڈل ، سریویلا میں پیدا ہوئے۔ جئے پرکاش ، جو ایک اسٹیج اداکار کے طور پر مشہور ہیں، ڈراموں پر بہت زیادہ توجہ دیتے تھے۔ اور ایک بارضلع نلگنڈہ میں 'گپ چپ'ڈرامہ پیش کرتے ہوئے ، فلمساز داسری نارائن راؤ کی نظر میں آگئے۔داسری کو ان کی اداکاری بہت پسند آئی اور انھیں فلم میں کام کرنے کا موقع دیا۔ تلگو فلم انڈسٹری میں1988 میں آلا داساری کی ہدایتکاری میں ریلیز ہونے والی فلم 'براہمپتروڈو' سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔ 1997 میں، انہوں نے فلم 'پریمینچوکندام را' میں بطور ولن اپنے لئے نام روشن کیا۔ سن 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جیم مندیرا' نے بہترین ولن کا نندی ایوارڈ جیتا تھا۔

جئے پرکاش ریڈی کی اچانک موت پر فلم اور تھیٹر شخصیتوں نے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نرسمہاراؤ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details