اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریونت ریڈی گھر پر نظربند - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کو پولیس نے حیدرآباد میں واقع ان کی قیام گاہ پر نظربند کردیا ہے۔ ریڈی نے ضلع رنگا ریڈی کے کوکاپیٹ کی سرکاری اراضیات کے ہراج میں بدعنوانیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج چلو کوکاپیٹ احتجاج کی اپیل کی تھی۔

ریونت ریڈی گھرپرنظربند
ریونت ریڈی گھرپرنظربند

By

Published : Jul 19, 2021, 4:29 PM IST

ریونت ریڈی کی اس اپیل کے بعد پولیس کی بھاری تعداد کو ان کے گھر کے قریب تعینات کر دیا گیا اور انھیں گھر پر ہی نظربند کر دیا گیا۔

کانگریس کے رہنماوں نے الزام لگایا کہ اراضیات کے ہراج میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ کانگریس کے رہنماوں نے ان اراضیات کا معائنہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جن کا ہراج حکومت نے کیا ہے۔

پولیس نے کانگریس کے دیگر رہنماوں کو بھی گھروں پر نظربند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فنڈس جمع کرنے کےلیے ہی حکومت نے کوکاپیٹ کی اراضیات کا ہراج کیا تھا، تاہم ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ حکومت نے ٹنڈر کے عمل میں رشوت خوری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'ہر استفادہ کنندے کو ڈبل بیڈروم مکان فراہم کیاجائے گا'

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے قریبی افراد کو ہی یہ اراضیات ہراج کے ذریعہ فروخت کی گئی ہیں۔

اسی دوران ریونت ریڈی نے لوک سبھا اسپیکر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پارلیمینٹ سیشن میں شرکت سے روکنے کے لیےگھر پر نظربند کر دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details