امیر ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جائیداد اور اراضی سے متعلق تلنگانہ حکومت کے سروے کا بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے اس سروے کو NRC اور NPR کی دوسری شکل سے تعبیر کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جعفر پاشاہ نے سروے میں حاصل کی جارہی تفصیلات کے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کی، اور کہا کہ اس وقت تک مسلمان سروے کے فارم پُر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد اور اراضی کے سلسلہ میں مالک مکان کا نام کافی ہوتا ہے لیکن سروے میں ارکان خاندان کی تفصیلات طلب کی جارہی ہے۔انھوں نے پوچھا ارکان خاندان کے آدھار اور فون نمبر کی کیا ضرورت ہے، حکومت کیا ہر گھر کا شجرہ تیار کررہی ہے۔؟ پاسپورٹ نمبر اور بینک اکاؤنٹ نمبر پوچھے جانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے جعفر پاشاہ نے کہا کہ جس طرح مودی حکومت نے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ کا وعدہ کیا تھا اس طرح کے سی آر حکومت بھی کیا رقم جمع کرے گی؟