اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی یوم تاسیس تقاریب - کھمم ضلع

پارٹی کے قیام کے 20سال مکمل ہوگئے ہیں۔اس خصوص میں حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کے رکن راجیہ سبھا و سینئر رہنما کے کیشوراو نے پارٹی پرچم لہرایا۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی یوم تاسیس تقاریب کا اہتمام
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی یوم تاسیس تقاریب کا اہتمام

By

Published : Apr 27, 2021, 12:55 PM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی یوم تاسیس تقاریب منعقدکی گئی۔

پارٹی کے قیام کے 20سال مکمل ہوگئے ہیں۔اس خصوص میں حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کے رکن راجیہ سبھا و سینئر رہنما کے کیشوراو نے پارٹی پرچم لہرایا۔

اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ان رہنماوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کیشوراو نے کہا کہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے لئے پیشرفت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 20سال پہلے چندرشیکھرراو نے پارٹی قائم کی تھی اور تلنگانہ کے خواب کو جدوجہد کے ذریعہ پورا کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوری انداز میں گاندھیائی طرز پر جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ کوریاست کا درجہ حاصل کیاگیا۔

پارٹی نے کوویڈ وبا کے پیش نظر یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والی روایتی تقاریب نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔اسی دوران ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار پر وزرا ای دیاکر راو،ستیہ وتی راتھوڑنے خراج پیش کیا۔اور تلنگانہ تحریک میں ان کے رول،خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔

بعد ازاں ان وزرا نے پارٹی پرچم بھی لہرایا۔انہوں نے کہاکہ ریاست،وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ترقی کی سمت پیشرفت کررہی ہے۔کھمم ضلع میں ٹی آرایس کے ہیڈکوارٹرس پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے پارٹی پرچم لہرایا۔انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول بھی نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو یاد بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details