تلنگانہ میں آئندہ 72 گھنٹے کے دوران بعض مقامات پر درجۂ حرارت میں معمول سے دو تا تین ڈگری زائد اضافہ ہونے کے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، اے پی، یانم اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سیلسیئس اور رائل سیما کے کرنول میں 40.6 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔