اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kavitha on Jobs Announcement: 'تلنگانہ کے نوجوانوں کو 95 فیصد ملازمتیں حاصل ہوں گی'

ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کے لیے وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کے آج اسمبلی میں اہم اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ Kavitha on Jobs Announcement

تلنگانہ کے نوجوانوں کو95 فیصد ملازمتیں حاصل ہوں گی
تلنگانہ کے نوجوانوں کو95 فیصد ملازمتیں حاصل ہوں گی

By

Published : Mar 9, 2022, 3:20 PM IST

کویتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلائی گئی تحریک کے موقع پر ہم پُرامید تھے کہ اس خطے کو ریاست کا درجہ ملنے پر ہمیں ملازمتیں ہمیں حاصل ہوں گی۔

اُس وقت صدرجمہوریہ کے احکام میں 30 فیصد نان لوکل ملازمتیں فراہم کی جاتی تھیں تاہم وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی سات سالہ مساعی کے نتیجہ میں 95 فیصد ملازمتیں ہماری ریاست کے نوجوانوں کوحاصل ہو رہی ہیں۔ Kavitha on Telangana Govenment Jobs

یہ بھی پڑھیں:

KCR Announces Notification For 80,039 Govt Jobs: تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلان

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ زونل، ملٹی زونل عہدوں پرنوٹیفکیشن کے ذریعہ کئی ملازمتیں ہمارے تلنگانہ کے نوجوانوں کو حاصل ہوں گی۔ یہ معاملہ صرف ایک سال تک ختم نہیں ہوگا بلکہ کوئی چھوٹی سرکاری ملازمت کیوں نہ ہو تلنگانہ میں اُس کو پُرکرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ 95 فیصد ملازمتوں کے مواقع تلنگانہ کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ وہ یہ بات فخر کے ساتھ کہہ رہی ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details