حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف نگر میں ایک شیر نے بائیک پر سوار ایک نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ کاغذنگر سے تعلق رکھنے والا یہ شخص وانکیڈی منڈل کی سمت آرہا تھا کہ ان کو ساپور کو پار کرنے کے بعد جھاڑیوں میں سے ایک شیر نے اچانک ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان گھبرا کر سڑک پر نیچے گرپڑا۔ اس حملہ کے بعد شیر بھی دوسری طرف نیچے گر پڑا۔ Youth injured in Lion Attack in Kumuram Bheem
اس واقعہ کے بعد خوف کے عالم میں یہ نوجوان، اپنی بائیک کو چھوڑ کر تقریبا ایک کلومیٹر تک دوڑتا رہا۔ اطلاع ملتے ہی اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیاگیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر شیر کے پنجوں کے نشانات کو پایا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ شیروں کی نقل وحرکت کے پیش نظر چوکسی اختیار کی جائے۔