حیدرآباد:تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے علاقے محمد لائن سے تعلق رکھنے والی ریسلر فہمینہ نازنین ان دنوں اپنے خواب کو اُڑان دینے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نازنین نے سال 2018 میں ریسلنگ میں حصہ لیا اور ریاست تلنگانہ کے لیے گولڈ میڈل، دو سلور میڈل حاصل کیا Telangana wrestler Fehmina Nazneen needs help۔
سال 2019 میں فہمینہ کو گورنر تلنگانہ نے انعام سے نوازا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت اور اسپورٹس چئرمین وینکٹیش ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نازنین کے اخراجات کے لیے مالی مدد کریں گے لیکن اب تک ان کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے، جس سے نازنین کو اس میدان میں کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔