محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی اور طوفانی ہواوں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
عادل آباد میں درجہ حرارت43.8 ڈگری سلسیس درج اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ شمالی ساحلی اے پی کے تمام اضلاع کے بعض مقامات،یانم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران اورآئندہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے اضلاع پرکاشم اور نیلور میں بارش کا امکان ہے۔
آئندہ تین دنوں کے دوران اے پی کے رائل سیما اورتلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت امکان ہے کہ 41تا43ڈگری سلسیس کے درمیان ہوگا۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پربارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت43.8ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 42.4ڈگڑی سلسیس اے پی کے ضلع کرنول میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کیاگیا۔