حیدرآباد: شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤ ں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید دو دن تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ ہے۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 9 ڈگری سلسیس تک درج کیا گیا ہے۔
ریاستی دارالحکومت حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی تلنگانہ بالخصوص عادل آباد میں درجہ حرارت 11.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 13 تا 14 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ یکم جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔