تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ 24کروڑ روپئے کے مُدرا قرضہ جات میں سے تلنگانہ کو صرف 40 لاکھ روپئے ہی دیئے گئے۔ تارک راما راؤ نے جو سوشیل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ بات کہی۔
تلنگانہ کو صرف 40 لاکھ روپئے ہی دیئے گئے: تارک راما راؤ - وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ
مرکزی حکومت تلنگانہ سے سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ تلنگانہ حکومت کو 24کروڑ روپئے کے مُدرا قرضہ جات میں سے تلنگانہ کو صرف 40 لاکھ روپئے ہی دیئے گئے۔
تلنگانہ کو صرف 40 لاکھ روپئے ہی دیئے گئے
تارک راما راؤ نے ساتھ ہی اس ریمارک کے ذریعہ وزیر اعظم مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا مضحکہ بھی اڑایا۔ تارک راما راؤ نے ایک تلگو اخبار کا تراشہ بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ مدرا کے قرضہ جات کی منظوری میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ خبر کے مطابق چھوٹے تاجروں کو کاروبار کے سلسلہ میں مالی مدد کی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت کی مدرا یوجنا کے لئے کم قرض منظور کیا گیا ہے۔
یو این آئی