حیدرآباد:تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کا اعزازیہ جاری کردیا گیا ہے۔ صدر نشین محمد مسیح اللہ خان اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر عبدالحمید نے رقومات کی اجرائی کے لیے چیکس پر دستخط کیے۔ ائمہ اور مؤذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم ماہانہ 5000 روپیے کے حساب سے 8 کروڑ ایک لاکھ 30 ہزار روپیے جاری کیے گئے جب کہ ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہ کے طور پر تقریباً 78 لاکھ روپیے کی اجرائی عمل آئی۔ Telangana Waqf Board Released the Salary of Imams and Muezzins
تخمینہ میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح تقریباً 9 کروڑ روپیے وقف بورڈ سے جاری کیے گئے ہیں۔ 8013 ائمہ اور مؤذنین کو مئی اور جون کے بقایا جات کے طور پر فی کس 10 ہزار روپیے اکاؤنٹ میں جمع کیے گئے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ مئی اور جون کے اعزازیہ کی ر قم جاری کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مطلقہ خواتین کی امدادی رقم بھی جلد جاری کردی جائے گی۔