اردو

urdu

ETV Bharat / state

وقف بورڈ کا ملازم کورونا وائرس سے متاثر - تلنگانہ کی خبر

تلنگانہ وقف بورڈ کا ایک ملازم گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھا۔ کورونا وائرس کے خدشے کے سبب جب اس کی طبی جانچ کروائی گئی تو ملازم کورونا متاثر پایا گیا۔

وقف بورڈ کا ملازم کورونا وائرس سے متاثر
وقف بورڈ کا ملازم کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Jun 18, 2020, 12:12 PM IST

مہلک وبأ کورونا وائرس کا خطرہ ہونے کے باوجود تلناگانہ وقف بورڈ کے ملازمین اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملازمت انجام دے رہے ہیں۔

وقف بورڈ کی عمارت جس میں چار اقلیتی دفاتر کام کرتے ہیں لیکن آج تک اس عمارت میں سینیٹائزیشن کا کام انجام نہیں دیا گیا تھا اور اس تعلق سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی کوئی واضح تفصیل سامنے آئی ہے۔

وقف بورڈ کا ملازم کورونا وائرس سے متاثر

تفصیلات کے مطابق وقف بورڈ کے اسٹیبلشمنٹ سیکشن کا ایک ملازم گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھا۔ کورونا وائرس کے خدشے کے سبب جب اس ملازم کی طبی جانچ کروائی گئی تو اس کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی جس کے بعد سے وقف بورڈ کے دفتر میں کام کرنے والے تمام افراد سکتے میں آگئے۔

بورڈ کے ملازم کی کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد بورڈ کے صفائی عملے کو دفتر میں سینیٹائزیشن کرتے دیکھا گیا۔ کورونا وائرس وبأ پھیلنے کے بعد سے یہاں پہلی بار اس عمارت میں سینیٹائزیشن کا کام انجام دیا گیا۔

ملازم کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد ملازمین میں خوف کی لہر دوڑ گئی لیکن وہ اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمارت میں نہ ہی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں نہ ہی ملازمین کو کٹس یا ہینڈ سینیٹائزر فراہم کیا گیا لیکن اگر وہ اس سلسلے کچھ بولیں تو ان کی ملازمت خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

وقف بورڈ میں یہ پہلا معاملہ ہے دیکھنا ہوگا کہ بورڈ کے اعلی عہدیداران ملازمین کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details