تلنگانہ وقف بورڈ صدرنشین محمد سلیم نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر وقف اراضیات پر غیرمجاز قبضے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضے غیرقانونی قبضے کئے گئے۔ محمد سلیم نے بتایا کہ اس سلسلہ وقف بورڈ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے 115 رجسٹریشنز کو منسوخ کردیا گیا۔
تلنگانہ وقف بورڈ نے 115 غیرمجاز رجسٹریشن کو منسوخ کروادیا - تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ
تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 115 غیرمجاز رجسٹریشن کو منسوخ کردیا۔ وقف اراضی پر غیرمجاز قبضوں کو برخواست کرتے ہوئے تلنگانہ وقف بورڈ نے 115 رجسٹریز کو منسوخ کروادیا۔
انہوں نے کہا کہ عطاپور میں واقع قطب شاہی مسجد و درگاہ حضرت ابراہیم حسینی کی اراضی پر کئے گئے 69 رجسٹریشن اور ڈنڈیگل میں واقع عاشورخانہ کی اراضی پر کئے گئے 46 رجسٹریشنز کو منسوخ کردیا گیا۔ بہت جلد اس اراضی پر وقف بورڈ کی جانب سے قبضہ حاصل کرلیا جائے گا۔
اس موقع پر محمد سلیم نے قبرستان کمیٹیوں اور متولی حضرات سے شب برات سے قبل قبرستانوں کی صاف صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی، واٹر ورکس، الیکٹرسٹی اور دیگر محکمہ جات سے شب قدر ، وہ دیگر محکموں سے اپیل کی کہ شب برات سے قبل مناست انتظامات کرنے کی خواہش کی۔